سنگڑ سیداں، کمہار بانڈی
کمھار بانڈی، سنگڑسیداں ایک گاؤں ہے جو ضلع مظفر آباد، آزاد کشمیر،پاکستان میں واقع ہے۔ اس کا محل وقوع شمال 34°16'15" اور مشرق 73°33'25" میں 1434 میٹر کی بلندی پر ہے۔ "سنگڑ سیداں" کا قصبہ، آزاد کشمیر کے دار الحکومت مظفر آباد سے 17 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہونے کے ساتھ ساتھ گاؤں "کمھار بانڈی" کا سطح سمندر سے سب سے اونچا، رہائشی مقام ہے اور پختہ سڑک کے ذریعہ مظفرآباد سے منسلک ہے۔ یہ قصبہ 1986ء میں بجلی کی سہولت سے آراستہ ہوا۔ پہاڑی اور پسماندہ علاقہ ہونے کے باوجود اب یہ گاؤں 1998ء سے موبائل فون کی دسترس میں ہے۔ سنگڑ سیداں میں شرح خواندگی کا تناسب تقریبا سو فیصد ہے، جہاں روز مرہ زندگی کی ضروریات کے لیے ایک چھوٹا سا بازار، بنیادی مرکز صحت، ٹرانسپورٹ کا اڈا بھی ہے۔ "سنگڑ سیداں" کا بالائی حصہ بہت خوبصورت ہے جو چھوٹے ہموار کھیتوں اور پہاڑی علاقہ پر مشتمل ہے جس میں چیڑ اور کائل کے درخت کے جنگل ہیں۔ اس گاؤں کی سب سے خاص بات یہاں کا ایک قبرستان ہے جس میں "دیودار" کے درخت جن کی عمر تقریبا 300-400 کے لگ بھگ ہے، مو جود ہیں جو سلسہء شاہ ہمدان کے ایک ولی اللہ جناب حافظ سید گل محمد رحمت اللہ علیہ کی آخرہ آرام گاہ بھی ہے اور یہ درخت سری نگر، کشمیر سے لا کر لگائے گئے تھے۔ 8 اکتوبر، 2005ء کے تباہ کن زلزلہ کی وجہ سے سارا گاؤں تباہ ہو گیا تھا مگر اب بین الاقوامی برادری، پاکستان آرمی، پاکستانی قوم کے بے لوث عطیات، ریاستی حکومت، NGOs اور خود مقامی آبادی کے تعاون سے زندگی کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئی ہیں۔ یہاں کے باشندے محنتی ہیں جن میں کچھ سرکاری ملازم، کچھ سمندر پار اور کچھ دیگر پیشوں سے وابستہ ہیں۔
قریبی شہر اور قصبہ جات
ترمیم- اچھڑل 0۔9 کلومیٹر
- کلوچھ 1۔4 کلومیٹر
- کرولی 0۔7 کلومیٹر
- بندوے 0۔7 کلومیٹر
- چمکوٹلی جنوب اور جنوب مشرق میں واقع ہے۔