سنگھارا مچھلی
ضلع راجن پور ضلع راحیمیار خان کے قریب دریائے سندھ میں پائی جاتی ہے اس مچھلی میں صرف ریڑھ کا کانٹا ہوتا ہے یہ دیگر مچھلیوں سے زیادہ کمیاب اور مہنگی ہے اس کا ذائقہ بے مثل ہے اس کا وزن عہد بلوغت میں ایک من اور لمبائی پانچ فٹ سے بڑھ جاتی ہے زیادہ تر صاحب حیثیت لوگ ہی لطف اندوز ہوتے ہیں یا پھر اعلیٰ افسران اس خوش ذائقہ مچھلی کامزا لیتے ہیں اگر آپ درج بالا اضلاع کا سفر کیا ہے اور سنگھارا مچھلی نہیں کھائی تو معاف کرنا آپ خوش خوراک نہیں ہیں