سنگھ سبھا تحریک (پنجابی: ਸਿੰਘ ਸਭਾ ਲਹਿਰ)کے قیام کے لیے یکم اکتوبر 1873ء کو ٹھاکر سنگھ سندھاوالیا کی زیر صدارت منجی صاحب امرتسر میں اجلاس بلایا گیا اور تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد سری گورو سنگھ سبھا امرتسر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ گیانی گیان سنگھ کو سیکریٹری چُنا گیا۔ پنجاب میں یہ تحریک نو مذہبی سرگرمیوں اور تحاریک عیسائیت، برہمو سماج ، آریہ سماج، علی گڑھ اور تحریک احمدیہ کے رد عمل کے طور پر ابھری تھی۔[1]

رکنیت

ترمیم

سنگھ سبھا تحریک کا رکن صرف وہی بن سکتا تھا جو اصلًا نسلاً سکھ ہو اور گروؤں سے والہانہ عقیدت رکھتا ہو۔

پس منظر

ترمیم

سنگھ سبھا تحریک اس دور میں قائم کی گئی جب سکھ سلطنت زوال پزیر ہوکر اپنا وجود کھو چکی تھی اور برصغیر پر برطانوی راج اپنے پنجے گاڑ چکا تھا۔خالصہ اپنا وقار کھو چکا تھا اور نو مذہبی تحاریک عیسائیت، برہمو سماج ، آریہ سماج، علی گڑھ اور تحریک احمدیہ کی وجہ سے سکھوں کے مرکزی دھارے سے بہت سے سکھ مذہب تبدیل کر رہے تھے۔[1]ایسے ماحول میں سنگھ سبھا تحریک کے قیام کا اصل مقصد بقول بریر اور سنگھ “ سکھ دھرم کی اصل تعلیمات کا احیاء ، مذہب سکھ کو اس کی قدیم معنوی شکل میں واپس لانا، سکھوں کی مذہبی اور تاریخی کتابوں کی دوبارہ سے تحریر و تدوین ،اشاعت اور اس تک عام سکھ کی رسائی کو یقینی بنانا؛ میگزینوں اور میڈیا کے کے ذریعے گور مکھی پنجابی کی ترویج و اشاعت سنگھ سبھا تحریک کے بنیادی مقاصد تھے “۔مزید یہ طے کیا گیا تھا کہ کسی بھی وجہ سے مذہب تبدیل کرنے والے سکھوں کو دوبارہ اپنے اصلی اور آبائی دھرم میں واپس لایا جائیگا۔ سنگھ سبھا تحریک کے قیام کے وقت ہی اس کی پالیسی سے دیگر مذاہب پر تنقید اور سیاسی مخالفت جیسے عنصر خارج تھے۔ [1][2]

سنگھ سبھا تحریک [3]نے گرومت کے پرچار اور تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کیے۔

ان لوگوں نے سکھ قوم کو ایک نئی زندگی دی۔

سکھ مذہب میں در آئی کمزوریوں اور عقائد کی درست کے لیے امرتدھاری سکھوں نے گرومت کی تعلیمات کو فروغ دیا۔

ماخذات

ترمیم
  • ویکیپیڈیا پنجابی
  • ویکیپیڈیا انگریزی

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ NG Barrier and Nazar Singh (2015), Singh Sabha Movement, Encyclopedia of Sikhism, Harbans Singh (Editor in Chief), Punjab University
  2. Editors of Encyclopedia Britannica (2010)۔ "Singh Sabha (Sikhism)"۔ Encyclopædia Britannica {{حوالہ ویب}}: |author= باسم عام (معاونت)
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 2019-04-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-10-21