سنگ صبور
سنگ صبور (انگریزی:The Patience Stone ) ایرانی اور کسی حد تک افغان اساطیر میں اس پتھر کو کہتے ہیں جو صبر و تحمل کے ساتھ کسی انسان کے دردِ دل کو سنے۔ کہا جاتا ہے کہ سنگِ صبور سے حالِ دل کہنے کے بعد دل کا بوجھ ہلکا ہوجاتا ہے ـ سنگِ صبور کو عموماً انتہائی ذاتی نوعیت کے رازوں میں حصہ دار بنایا جاتا ہے۔ اساطیر کے مطابق انسان کے رازوں کو سننے کے بعد سنگ صبور ٹوٹ کر بکھر جاتا ہے ـ ۔