سوانح
کسی کی احوال زندگی کی تحریری دستاویز
(سوانح حیات سے رجوع مکرر)
سوانح عمری یا سوانح — جسے انگریزی میں بایوگرافی (Biography) یا مختصراً بایو (Bio) کہا جاتا ہے اور جو لاطینی لفظ biographia کے واسطے سے قدیم یونانی لفظ βιογραφία سے ماخوذ ہے — ایک شخص کی زندگی کی تفصیلی وضاحت ہوتی ہے۔ جو اس شخص کی تعلیم، خدمات، ازدواجی زندگی اور وفات جیسی بنیادی حقائق پر مشتمل ہوتی ہے یا کہ لیجیے کہ سوانح عمری میں کسی شخصیت کے متعلق اس کی زندگی کے بارے میں تمام روداد کو یکجا کر دیا جاتا ہے۔ خاکہ یا مختصر سوانحی خاکہ سے مختلف، ایک سوانح حیات ایک شخص کی زندگی کی کہانی پیش کرتی ہے، جس میں اس کی زندگی کے مختلف پہلؤوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔