سورۃ الانشراح
اس مضمون یا قطعے کو الم نشرح میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ |
اسے سورہ انشراح اور سورہ الم نشرح بھی کہتے ہیں۔ یہ ایک مکی سورۃ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ سورہ، سورہ ضحٰٰٰٰٰی کے فورا بعد نازل ہوئی۔[1] اس سورہ میں آں حضرت ﷺ کے فضائل بیان کیے گئے ہیں۔[2] اس سورہ میں اللہ تعالیٰ نے آں حضرت ﷺ سے کہا کہ کیا ہم نے تمھارا سینہ تمھارے لیے نہیں کھولا؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ﷺ کے اخلاق وسیع کر دیے گئے۔[2] وہ بوجھ جس سے آپ ﷺ کا کمر ٹوٹ رہا تھا،وہ اٹھا لیا۔ اور آپ ﷺ کا ذکر بلند کیا۔ آپ ﷺکو یہ تعلیم دی گئی کہ فراغت کے بعد ذکر اللہ اور محنت و مشقت کرنا۔[3] اس سورۃ میں آنحضرت ﷺ کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ آپ ﷺ کا سینہ چاک دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ایک مرتبہ آپ کی بچپن میں ہوئی جب آپ ﷺ اپنی زندگی کے چار مراحل طے کر چکے تھے۔ اور ایک اور مرتبہ جب آپ ﷺ معراج کے لیے جا رہے تھے۔ ان دونوں مواقع پر جبریل امین علیہ السلام نے آپ ﷺ کا سینہ چاکا۔ (صحیحین)[4] سورۃ الضحیٰ سے لے کر آخر قرآن تک آپ ﷺ ہی کا بیان ہے۔[2] کہا جاتا ہے کہ جو اس سورۃ کو کسی کانچ یا چینی کی برتن میں لکھے، پھر اسے گلاب کے پانی سے دھو کر پیئے تو اس سے رنج، غم وغیرہ زائل ہو جائے گی۔ اور بھی فضائل اس کے منقول ہیں۔https://archive.org/stream/JamalainSharahJalalain-6Volumes-ByShaykhMuhammadJamalSaifi/JamalainSharahJalalain-Volume6-ByShaykhMuhammadJamalSaifiBulanshehri#page/n641/mode/2up
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Surah Inshirah, Chapter 94 | An Enlightening Commentary into the Light of the Holy Qur'an vol. 20 | Books on Islam and Muslims | Al-Islam.org
- ^ ا ب پ Maarif -ul- Quran URDU Shaykh Mufti Muhammad Shafi (r.a)
- ↑ Maarif -ul- Quran URDU Shaykh Mufti Muhammad Shafi (r.a)
- ↑ Jamalain Sharah Jalalain - 6 Volumes - By Shaykh Muhammad Jamal Saifi Bulanshehri