سوق واقف
سوق واقف قطر کے دار الحکومت دوحہ کا ایک مشہور روایتی بازار ہے۔ یہ بازار روایتی کپڑے، مصالحہ جات وغیرہ کے لیے مشہور ہے۔ اس سوق میں مختلف ممالک کے روایتی کھانے بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ شیشہ پینے والے کا بھی یہاں ہجوم لگا رہتا ہے۔ یہ بازار قطر کا قدیم بازار ہے جو سو برس کے قائم ہے۔ ماضی قریب میں اسے گرا کر دوبارہ روایتی طرز تعمیر کے طور پر دوبارہ تعمیر کیا گیا۔ یہ سوق قطر میں آنے والے سیاحوں کے لیے سب سے پہلی ترجیح ہوتی ہے۔
مقام
ترمیمیہ بازار قطر کے مرکز میں مشرب سٹریٹ اور الریان روڈ کے درمیان واقع ہے۔ یہ بازار دوحہ کارنیش کے بہت قریب ہے اور کارنیش سے یہاں پیدل بھی آیا جا سکتا ہے۔
نقل و حمل
ترمیمسوق واقف میں دوحہ اور دیگر علاقوں سے ٹیکسی اور اربن ٹرانسپورٹ کے ذریعے بہت آسانی سے جا سکتے ہیں۔
ہوٹل
ترمیمسوق میں 3 چھوٹے ہوٹل ہیں جن میں کمروں کی گنجائش بہت کم ہے۔ یہ چھوٹے ضرور ہیں لیکن بہت آرام دہ اور خوبصورت ہیں۔ ان ہوٹلوں کے نام یہ ہیں:
- ہوٹل سوق واقف
- بسم اللہ ہوٹل (قطر کا پہلا ہوٹل) اس میں صرف دو پر تعیش کمرے ہیں
- الخریص ہوٹل
تصاویر
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر سوق واقف سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |