سولر پارک
سولر پارک کو سولر فارم یا فوٹووولٹک پاور اسٹیشن بھی کہا جاتا ہے۔ یہ زمین پر نصب کیے گئے ہزاروں سولر پینیل کی مدد سے سورج کی دھوپ کو بجلی میں تبدیل کر دیتا ہے جو برقی تاروں کے ذریعے ہزاروں صارفین کو فروخت کر دی جاتی ہے۔ سولر پینل سے بننے والی بجلی ڈی سی (ڈاِئرکٹ کرنٹ) ہوتی ہے جسے کئی انورٹر (inverter) کی مدد سے اے سی (آلٹرنیٹنگ کرنٹ) میں تبدیل کر لیا جاتا ہے جو با آسانی صارفین کو پہنچائی جا سکتی ہے۔
سولر فارم میں تیل، گیس یا کوئلے سے چلنے والا کوئی جنریٹر نہیں ہوتا۔ اس لیے عام پاور اسٹیشنوں کے برعکس سولر فارم کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس یا کوئی دھواں خارج نہیں کرتا جس سے گرین ہاوس ایفکٹ میں اضافہ ہو۔ نیوکلیئر پاور اسٹیشن بھی کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس خارج نہیں کرتے مگر وہ خطرناک تابکار مادے پیدا کرتے ہیں۔
ایسی زمینیں جو تھور (نمکیات کی زیادتی) کی وجہ سے قابل کاشت نہیں رہتیں، بہت سستی مل جاتی ہیں جہاں سولر پارک بنائے جا سکتے ہیں۔