یہ مضمون حیاتیات سے متعلق ہے، لفظ جسد کے دیگر استعمالات کے لیے دیکھیے جسد (ضد ابہام)
جسد دراصل neuron کے اس پھولے ہوئے حصے کو کہتے ہیں جس میں عام طور پر اس کا مرکزہ موجود ہوتا ہے، یہ بات شکل میں واضع طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اور چونکہ جسد دراصل عصبون یا neuron کا وہ حصہ ہے جو مرکزے کے اطراف پایا جاتا ہے اسی وجہ سے اس کو محیط مرکز یعنی prekaryon بھی کہا جاتا ہے۔ جسد کو انگریزی میں Soma کہتے ہیں مزید یہ کہ اس کو جسم خلیہ یعنی cell body بھی کہا جاتا ہے۔