سوڈیم کلورائڈ
سوڈیم کلورائڈ یا صوداصر سبزداد (sodium chloride)، جسے عام طور پر نمک کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک آئنی (ionic) مرکب ہے جس کا کیمیائی صیغہ NaCl ہے جو صوداصر (sodium) اور سبزداد (chloride) آئنوں کے 1:1 تناسب کی نمائندگی کرتا ہے۔ 22.99 اور 35.45 جی/مول کے مولر وزن کے ساتھ 100 جی NaCl میں 39.34 جی Na اور 60.66 جی Cl ہے۔