سيالی حرکيات
اس مضمون کے عنوان میں غیر اردو حروف تہجی استعمال ہوئے ہیں۔ ان حروف کی وجہ سے صارفین کو مقالہ تلاش کرنے اور دوسرے مقالات میں اس کا ربط دینے میں دشواری کا احتمال ہے۔
غیر اردو حروف: ي | ي {{{2}}} |
سَیّالی حرکیات (Fluid Dynamics) سائنس کی وہ شاخ ہے جو سَیّال اشیاء (Fluids) کی حرکیات سے بحث کرتا ہے۔ سَیّال وہ مادے ہیں جو مائع بھی ہو سکتے ہیں اور گیس بھی۔ سَیّال کی تعریف اس طرح کی جا سکتی ہے کہ "ہر وہ چیز جو ٹھوس نہ ہو اور بہہ سکے سیال کہلائے گی"۔ اگرچہ مائع اور گیس میں طبعی طور پر کافی فرق موجود ہے مگر وہ ایک ہی طرح کے حرکی قوانین (چند معمولی تبدیلیوں کے ساتھ) کا اتباع کرتے ہیں۔
سیالی حرکیات بالعموم دو طرح کی قوتوں کے زیر اثر ہوتی ہیں، ایک سطحی قوتیں (Surface Forces) جن میں حرکی معیار کا تبادلہ (Momentum Transfer)، سطحی دباؤ (Surface Tension)، دباؤ کا فرق (Pressure Difference) وغیرہ اور دوسری جسمانی قوتیں (Body Forces) کہلاتی ہیں جن میں قوت ثقل (Gravity) اور گردش کے ذریعے داخل (Induced) ہونے والی قوت شامل ہیں۔
یہاں ایک بات کی وضاحت ضروری ہے کہ بعض سائنس دان حرکی معیار کے تبادلہ (Momentum Transfer) کے لیے چیرتے دباؤ (Shear Stress) کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں جس سے یہ لگتا ہے کہ کوئی چیز سیال کو چیر رہی ہے، حالانکہ یہ حقیقت کے بالکل برخلاف ہے، سیال کو قطعا کاٹا یا چیرا نہیں جا سکتا، بلکہ دراصل سیال کے مالیکیول حرکی معیار کا تبادلہ کر رہے ہوتے ہیں۔
ویکی ذخائر پر سيالی حرکيات سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |