سيلاب
سيلاب ایک قسم کی قدرتي حالت ہے جو نديوں کے بھر جانے، شديد بارش، بند کے ٹوٹ جانے، يا برف کے زيادہ تيزي سے پگھلنے کے نتيجے ميں پيدا ہوتي ہے- يہ انتہائي عام قدرتي موسمي واقعہ ہے- لفظ سيلاب پراني فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معني "ندي، يا سمندر کے پاني کا بہاؤ" ہے-
سيلاب کے پاني سے جتنا زيادہ دور رہ سکتے ہوں رہيں- سيلاب کے پاني ميں حرکت کرنا خطرناک ہو سکتا ہے کيونکہ يہ آپ کے قدموں کو اکھاڑ سکتا ہے- اورکسي بھي قسم کے سيلاب کا پاني آلودہ ہو سکتا ہے، يعني اس ميں خطرناک مادے ہو سکتے ہيں-