سٹیٹ وزٹ
سٹیٹ وزٹ (انگریزی: State visit) ایک سربراہ مملکت کا دوسرے ملک کارسمی دورہ ہوتا ہے۔مختلف ممالک میں اس حوالے سے مختلف پروٹوکول رائج ہیں۔
امریکا
ترمیمامریکا کے سفارتی دورے جن کی دعوت وائٹ ہاؤس کی جانب سے دی جاتی ہے، ان کی نوعیت امریکا محکمہ خارجہ ہی طے کرتا ہے۔ یہاں سفارتی دوروں کی درجہ بندی میں پروٹوکول کے حساب سے سب سے بڑا دورہ’سٹیٹ وزٹ‘ ہوتا ہے۔جس میں کسی بھی ملک کے سربراہ کو امریکی صدر کی جانب سے باقاعدہ دعوت دی جاتی ہے۔ ’انھیں سرکاری مہمان کا درجہ دیتے ہوئے سرکاری گیسٹ ہاؤس، جسے بلیئر ہاؤس کہا جاتا ہے، میں ٹھہرایا جاتا ہے۔ یہ دورہ تین سے چار روز کا ہوتا ہے جس میں عشائیہ اور کانگریس کے اراکین سے ملاقاتیں بھی شامل ہوتی ہیں۔ دوسرے نمبر پر’آفیشل وزٹ‘ ہوتا ہے اور اس میں بھی امریکی صدر کی جانب سے مہمان سربراہ مملکت یا حکومتی سربراہ کو دورے کی دعوت دی جاتی ہیں اور انھیں سرکاری مہمان خانے میں رہائش دی جاتی ہے جبکہ متعدد ضیافتوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ تیسرے نمبر پر ’آفیشل ورکنگ وزٹ‘ ہوتا ہے جس میں امریکی صدر سے ملاقات کے ساتھ ساتھ دوپہر کے کھانے کی دعوت شامل ہوتی ہے۔ جبکہ اس میں مہمان کو سرکاری گیسٹ ہاوس ’بلیئر ہاوس‘ میں قیام کی سہولت اس کی دستیابی کی صورت میں فراہم کی جاتی ہے۔ چوتھے نمبر پر ’ورکنگ وزٹ‘ ہوتا ہے جس میں امریکی صدر سے ملاقات ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی ہوتی ہے۔ اس میں کھانے کی دعوت شامل نہیں ہوتی اور دورہ کرنے والے مہمان کو اپنے قیام اور دیگر امور کا انتظام خود کرنا ہوتا ہے اور آخری نمبر پر ’پرائیویٹ وزٹ‘ ہوتا ہے جس میں کسی بھی ملک کے سربراہ مملکت، حکومتی سربراہ یا وزیر خارجہ امریکی صدر کی دعوت کے بغیر امریکا کا دورہ کرتے ہیں، وہ وہاں امریکی صدر سے ملاقات کی درخواست کر سکتے ہیں اور انھیں امریکی صدر کی مصروفیات کے مطابق ملاقات کا وقت دیا بھی جا سکتا ہے اور مصروفیت کی صورت میں انکار بھی ہو سکتا ہے۔ ورکنگ وزٹ کی طرح پرائیوٹ وزٹ پر اٹھنے والے اخراجات بھی مہمان ہی کی ذمہ داری ہوتے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیماس مضمون«سٹیٹ وزٹ» کا عنوان غیر اردو زبان یا اردو کلمہ نویسی میں ہے۔: | |
---|---|
«سٹیٹ وزٹ» کا اردو متبادل ہوسکتا ہے۔ اردو متبادل ہونے کی صورت میں تبادلۂ خیال:سٹیٹ وزٹ پر اردو نام کا حوالہ دے کر «سٹیٹ وزٹ» کو اردو عنوان کے صفحے پر منتقل کر دیں۔ | |
کلمہ نویسی کے بارے میں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں |