ایک سپورٹ گروپ میں ارکان ایک دوسرے کی مختلف طرح کی مدد کرتے ہیں، جو عام طور سے غیر پیشہ ورانہ اور غیر مادی نوعیت کی ہوتی ہے۔ یہ کسی مخصوص، ایک دوسرے سے بانٹے گئے اور عمومًا من میں بوچھ پیدا کرنے والے معاملے سے متعلق ہوتا ہے۔ مسائل میں الجھے ارکان جوجنے کی حکمت عملیوں، بااختیار احساس اور برادری کے رکن ہوتے ہوئے محسوس کرنے کے لیے پاس آسکتے ہیں۔ یہ مدد متعلقہ معلومات کی فراہمی اور اس کے جائزے، شخصی تجربات سے کوئی صورت حال کے موازنے، ایک دوسرے کے تجربوں کو سننے اور انھیں ماننے، ہمدردانہ سمجھ دکھانے اور سماجی جالکاری خدمت بنانے کی شکل لے سکتی ہے۔ ایک سپورٹ گروپ عوام کو اطلاع دینے یا کسی کاز کی حمایت بھی کر سکتا ہے۔ ،

تاریخ

ترمیم

رسمی سپورٹ گروپ جدید دور کی اختراع ہے۔ تاہم یہ روایتی برادرانہ تنظیموں جیسے کہ فری میسنری پر کچھ پہلوؤں میں مستزاد حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ کچھ حمایتی کارکردگیوں (سابقًا) پر بن سکتے ہیں جو توسیع شدہ خاندانوں میں تکمیل پاتے ہیں۔

دوسرے طرز کے گروپ جو کسی کاز کی حمایت کے لیے بنتے ہیں، انھیں پیروکاری گروپ،[1] غرض مند گروپ،[2] لابی گروپ، دباؤ گروپ یا تشہیری گروپ کہا جاتا ہے۔ مزدور انجمن اور کئی ماحولیاتی گروپ غرض مند گروپ کی مثالیں ہیں۔ اس مضمون میں "سپورٹ گروپ" ایک دوسرے کی حمایت پر مبنی ہے۔

ربط قائم رکھنا

ترمیم

سپورٹ گروپ اپنے ارکان کے درمیان مختلف طریقوں سے ربط قائم رکھتے ہیں۔ روایتی طور پر یہ گروپ ایسی تعداد میں ملے ہیں جو مکالماتی تبادلے کی اجازت نہیں دیتے۔ سپورٹ گروپ ربط مطبوعہ خبرناموں، ٹیلی فون سلسلوں، انٹرنیٹ فورموں اور میلنگ لسٹوں سے ربط بنائے رکھے ہیں۔ کچھ سپورٹ گروپ خالصتًا آنلائن ہیں (نیچے دیکھیے)۔

کچھ سپورٹ گروپوں میں رکنیت پر رسمی طور گرفت رہتی ہے۔ اس میں داخلے کے لوازم اور رکنیت فیس شامل ہیں۔ دیگر گروپ "کھلے" ہیں اور یہ ہر کسی کو اشتہار میں چھپی بیٹھک (مثال کے طور پر) میں حاضر ہونے یا آن لائن فورم میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم