سچوئیشن شپ
سچوئیشن شپ (انگریزی: Situationship) دو الفاظ 'سچوئیشن' اور 'رلیشن شپ' سے مل کر بنا ہے، جو مکمل طور پر سچوئیشن (حالات) پر منحصر ہوتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ کوئی دباؤ نہیں ہوتا کہ کسی ابھرتے ہوئے رشتہ کو چلانے اور کمیٹمنٹ (مخلصی) پر رہنے کا۔ لوگ رومانس اور جسمانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک ساتھ آتے ہیں۔ کچھ لوگ وقت گزارنے کے لیے بھی اس میں شامل ہوتے ہیں۔ سچوئیشن میں کسی پر کسی بھی قسم کا دباؤ یا زبردستی نہیں ہوتی۔ آپ اپنی مرضی اور خوشی سے اس رشتہ میں ہوتے ہیں، لیکن اگر سمجھ نہ آئے تو ساتھی کو بغیر کسی وجہ کے یا زیادہ سوچے چھوڑ بھی سکتے ہیں۔ سچوئیشن شپ ذاتی ترقی کے ساتھ اپنے آپ کو جاننے اور سمجھنے کا بھی موقع فراہم کرتی ہے۔ کئی بار آپ کو اپنے ترجیحات کے بارے میں بھی کسی رشتہ میں آنے کے بعد ہی پتا چلتا ہے، چاہے وہ سچوئیشن شپ ہی کیوں نہ ہو۔ سچوئیشن شپ میں کوئی کھچک نہیں ہوتی، مطلب نہ تو وعدے اور نہ ہی دکھاوا کرنا پڑتا ہے اور نہ ہی ایک دوسرے سے سوال جواب کا چکر ہوتا ہے۔ کئی لحاظ سے یہ اچھا ہوتا ہے[1] جب لوگ کسی لمبے رشتہ کے لیے تیار نہ ہوں۔
سچوئیشن شپ میں اکثر ایک شخص رشتہ میں زیادہ زور لگانے کا کام کرتا ہے جبکہ دوسرا شخص مخلصی سے جڑے رہنے سے دور رہتا ہے۔ یہ عدم توازن شخص کے خود اعتمادی پر اثر ڈال سکتا ہے۔ رشتہ کے نوعیت کو سمجھنے سے آپ خود اعتمادی اور آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ لے سکتے ہیں۔[2] لہٰذا یہ مکمل طور پر افراد کی نیت پر منحصر ہوتا ہے۔
صرف جسمانی تعلقات اور ایک باقاعدہ تعلق کے درمیان موجود ’سچوئیشن شپ‘ گذشتہ کچھ برسوں سے جنریشن زی کے ڈیٹنگ رجحانات میں کیوں سرِ فہرست رہی، اس کی منجملہ دیگر وجوہ یہ بات اہم رہی ہے کہ شریکِ حیات کی مرضی سے دیگر لوگوں سے جسمانی تعلقات قائم کرنا یا بیک وقت کئی شریکِ حیات رکھنا بھی مقبول ہوتا جا رہا ہے۔[3]
دیگر استعمالات
ترمیم- سچوئیشن شپ نام سے سنوہ آلیگرا کا 2019ء کا ایک نغمہ جو اوگ، دوز فیلز اگین نام کی البم میں شامل ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Situationship: क्या है सिचुएशनशिप? इसके संकेत और क्यों ये नई जनरेशन के बीच हो रहा है तेजी से पॉपुलर - What is situationship its signs and disadvantages". Jagran (ہندی میں). Retrieved 2025-01-02.
- ↑ Sneha yadav. "Relationship और situationship में अंतर जानना क्यों होता है जरूरी?". hindi.shethepeople.tv (ہندی میں). Retrieved 2025-01-02.
- ↑ "ویلنٹائن ڈے: ڈیٹنگ میں مشکل کے شکار لوگوں کے لیے 'فرضی ڈیٹس' جو رومانوی زندگی میں جان ڈالتی ہیں"۔ BBC News اردو۔ 14 فروری، 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جنوری، 2025
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
و|date=
(معاونت)