سکارپین (مارٹل کامبیٹ)
اس مضمون میں ویکیپیڈیا کے دیگر مضامین کا کوئی ربط نہیں ہے۔ (جولائی 2013) |
سکارپین مارٹل کامبیٹ کہانیوں اور کھیلوں کا ایک ممتاز شخص ہے۔
شکل
ترمیمسکارپین کی پہلی شکل سب زیروہ سے ملتی تھی، اگرچہ اس کی وردی پیلے رنگ کی تھی۔ چنانچہ اس کو بھی ایک ننجا کا روپ دیا گیا؛ لیکن آہستہ آہستہ سکارپین ایک سامورائے کی طرح لگنے لگا۔ یہ اپنا سر اتارنے کی قابلیت رکھتا ہے؛ اور اس کی کھوپڑی آگ سے جلتی ہے، جس سے یہ دوسروں کو بھی جلا سکتا ہے۔
سپاہیانہ فن
ترمیممارٹل کامبیٹ میں سکارپین ہاپکیدو استعمال کرتا ہے۔ اس کا مشہور ترین ہتھیار اس کا رسی والا نیزہ ہے جو یہ دوسروں کی طرف پھینک کہ انھیں اپنے پاس لے آتا ہے، جس کے بعد وہ ان کے چکر پنہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان پہ حملہ کرتا ہے۔
تاریخ
ترمیمسکارپین کا مارٹل کامبیٹ میں اصلی نام ہانزو ہاناشی تھا۔ یہ بہترین ننجوں میں سے ایک تھا، لیکن لڑائی میں وفات پانے کے بعد یہ ایک زندہ لاش کے روپ میں بدلا لینے کے لیے چل پڑا۔