برطانیہ میں مقیم سکھوں کی ایک سیاسی جماعت۔ جس کا مقصد برطانیہ میں رہنے والے سکھوں کی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ اس جماعت کا قیام 2003ء میں عمل میں لایا گیا۔ برطانیہ میں سات لاکھ کے قریب سکھ رہتے ہیں۔ جن کو برطانیہ کی حکومت سے ہمیشہ یہی گلہ رہتا ہے کہ انھیں صرف ہندوستانی سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی شناخت کا خیال نہیں رکھا جاتا۔