سگار (انگریزی: Cigar) سے مراد تمباکو کے پتوں کے سوکھے اور کسی تزئینی مرحلوں سے گزرنے والا بنڈل جو مختلف سائزوں اور شکلوں میں دستیاب ہوتا ہے۔ بیسویں صدی سے تقریبًا سبھی سگار تین مختلف اجزا سے بنتے ہیں: فلٹر، بِنْڈر لیف جو فلٹر کو جوڑ کر رکھتا ہے اور ریپر لیف جو کسی پتے کی سب سے عمدہ کیفیت ہوتی ہے۔ اکثر سگار بینڈ چھپا ہوتا ہے جس کے ساتھ بنانے والے کا لوگو بھی جڑا ہوتا ہے۔ جدید سگار برانڈ دو بینڈوں میں آتے ہیں، خصوصًا کیوبائی سگار بینڈ، جس سے کہ محدود اشاعت Limited Edition (Edición Limitada) کے ساتھ تیاری کا سال بھی چھپا ہوتا ہے۔

وویسلاف تانکوسیف اپنی سکار پھونکتے ہوئے۔

تاریخ

ترمیم

تاریخی حوالہ جات کے مطابق تمباکو نوشی کا استعمال زمانۂ قدیم سے جاری ہے، میکسیکو سے ملنے والے پتھر کے مجسموں سے معلوم ہوا ہے کہ 900 سال قبل مسیح میں بھی تمباکو استعمال کیا جاتا تھا۔

باقاعدہ طور پر 15 اور 16ویں صدی میں امریکا ہجرت کرنے والے افراد نے تمباکو دریافت کیا جو قدرتی طور پر یہاں کثرت سے اگتا تھا۔ اس دور میں عموماً تمباکو کو چبا کر نشہ کیا جاتا تھا۔ اس کے بعد اسے ہاتھ کے بنے ہوئے سگریٹوں، سگار اور پائپوں یا درختوں کی چھوٹی کھوکلی نالیوں میں بھر کر پیا جانے لگا۔

19 ویں صدی کے اواخر اور 20 ویں صدی کے شروع میں جہاں انسانی زندگی میں بڑے پیمانے پر دیگر تبدیلیاں رونما ہوئیں، وہیں تمباکو یا سگریٹ نوشی بھی ایک وقتی فرحت یا نشے سے اپ گریڈ ہوکر روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنتی گئی۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم