سیالہ وعائیومہ، اس میں سیالائی رگوں (lymph vessels) میں نمودار ہونے والا ایک سرطان ہوتا ہے جو سرطان کی قسم حمید ورم (benign tumor) میں شمار کیا جاتا ہے۔ انگریزی میں اسے Lymphangioma کہا جاتا ہے۔ آسان عبارتی انداز میں اس کو سیالہ کی نالیوں میں پیدا ہونے والا سرطان کہـ سکتے ہیں۔ انگریزی اور اردو دونوں میں اس کا نام تین اختصاری الفاظ کا مرکب ہے؛ انگریزی میں یہ الفاظ Lymph + angio + oma ہیں جبکہ اردو میں یہ تین الفاظ سیالہ + وعائی + ومہ ہیں جنکو ملا کر لکھنے سے سیالہ وعائیومہ بنا ہے۔ اردو الفاظ میں سیالہ Lymph، وعائی angio اور ومہ oma کے متبادل کے طور پر آتا ہے۔ مزید متبادلات خانۂ معلومات کی اصطلاحات میں درج کیے گئے ہیں۔

سیالہ وعائیومہ (lymphangioma)
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
کہنی پر ایک قسم کا سیالہ وعائیومہ جو رطبومہ (Hygroma) کہلاتا ہے۔
اکڈ-10 D18.1
اکڈ-9 228.1
اکڈ-اورام: M9170/0
معطیات 7665
میڈلائین 000148
ایمیڈ derm/866 
اصطلاحات

سیالہ
سیالائی
وعاء
وعاء
رگ
وعائی
ومہ
ومہ
ورم

lymph
lymphatic
angion
رگ
vessel
angio
ورم کا وم
lymph
tumor

مزید دیکھیے

ترمیم