سیانائڈ ایک کیمیائی مرکب ہے جس میں C=N فنکشنل گروہ ہوتا ہے۔ یہ گروہ، جو سیانو گروہ کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک فحم کے جوہر پر مشتمل ہے جو نطرساز کے جوہر سے ٹرپل بانڈ ہے۔ غیر نامیاتی سیانائڈوں میں سیانائڈ گروہ اینیئن CN- کے طور پر موجود ہوتا ہے۔