سیدہ انیس فاطمہ بریلوی اردو زبان کی ممتاز ادیبہ اور ممتاز ماہر تعلیم سید الطاف علی بریلوی کی اہلیہ تھیں۔ وہ 1910ءبریلی، اترپردیش میں پیدا ہوئیں۔ان کی کتابوں میں 1857ء کے ہیرو(1949ء)، ذکروفکر، پاکستان کا معاشی پس منظر(1961ء)، ادب منزل بہ منزل(1966ء)، تاثرات و مشاہدات(1967ء)، ان کہی کہانیاں(1970ء)، چوتھی دنیا (1976ء) شامل ہیں۔انیس فاطمہ نے 30 ستمبر 1995ء کو کراچی میں وفات پائی اور قبرستان سخی حسن کراچی میں تدفین ہوئی۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. وفیات پاکستانی اہل قلم خواتین از خالد مصطفی صفحہ 32