جديد قوم پرستی کے بانی جی ایم سید کے بڑے بیٹے اور سابقہ ایم این اے

سید امیر حیدر شاہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے سید مراد علی شاہ کے والد سید عبد اللہ شاہ اور لیاقت جتوئی کے والد عبد الحمید جتوئی کو شکست دے کر قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن بھی رہے امیر حیدر شاہ 1964ء میں قومی سیٹ پر عبد الحمید جتوئی اور 1990ء میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر سید عبد اللہ شاہ کو شکست دی سید امیر حیدر شاہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ اور سندھ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ کے سسر تھے۔ سید امیر حیدر شاہ 20 اگست 2021ء کو وفات پا گئے ، کی میت کراچی سے آبائی شہر سن پہنچائی گئی سید امیر حیدر شاہ کی تدفين سن شہر میں حیدر شاہ سنائی قبرستان میں ہوئی، سید امیر حیدر شاہ کراچی کے پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں 89 برس کی عمر میں انتقال کیا امیر حیدر شاہ کے بھتیجے اور ایس یو پی کے مرکزی رہنما سید زین شاہ کو ان کے چچا کی تدفین اور دیگر رسومات میں شرکت کے لیے 4 روز کے لیے پیرول پر رہا کر دیا گیا۔