سید برہان الدین آثمی
سیّد ب رہان الدین آثمی دہلی کے رہنے والے اردو شاعر تھے۔ فن شعر میں قادر الکلام اور مرثیہ گوئی میں شہرت رکھتے تھے۔ اس کے علاوہ تاریخ گوئی اور شمشیر شناسی میں بھی دستگاہ حاصل تھی۔ علی ابراہیم اور مبتلا نے لکھا ہے کہ ان کی غزل میں قدما کا اسلوب نمایاں تھا۔ مبتلا نے ان سے دہلی میں ملاقات کا ذکر بھی کیا ہے۔ علی ابراہیم نے ان کے ایک بیٹے کا نام میر حاجی لکھا ہے۔ چند اشعار یہ ہیں :
صاف دل ہونا بہت دشوار ہے
آئینہ بھی عکس سے خالی نہیں
مثال آئینہ ہم نے سبھی نقش جہاں دیکھا
جہاں دیکھا بہر صورت تجھے قالب میں جاں دیکھا
قیامت کی عقوبت ساری ہجر یار میں دیکھی
وہاں تھا دیکھنا جو کچھ سو سب ہم نے یہاں دیکھا