سید برہان الدین بخاری
سید برہان الدین بخاری قطب عالم شاہ عالم دہلوی کے والد ہیں۔
خاندانی حالات
ترمیمآپ مخدوم جہانیاں جہاں گشت حضرت سیدجلال الدین بخاری کے پوتے ہیں۔
نام
ترمیمآپ کانام سیدبرہان الدین بخاری ہے۔
لقب
ترمیمآپ کالقب"قطب عالم "ہے،اسی لقب سے آپ مشہورہوئے۔
گجرات میں آمد
ترمیمآپ وطن سے ہجرت کرکے گجرات تشریف لے گئے اورگجرات ہی کواپنی رشدوہدایت کا مرکز بنایا۔
سیرت
ترمیمترک وتجرید میں یگانۂ روزگارتھے۔۔۔عشق الٰہی میں سرشارتھے۔[1]
کرامات
ترمیمآپ کے مزار پر ایک پتھر ہے جس میں لوہے ،لکڑی اور پتھر تینوں کی خاصیات پائی جاتی ہیں یہ ایک عجیب چیز ہے واقعہ یوں ہے ایک دن آپ پانی میں تشریف لے گئے،آپ کے پیروں میں کوئی چیزلگی،چوٹ کالگنا تھاکہ آپ نے فرمایاکہ کس چیزسے چوٹ لگی،کیایہ پتھ رہے یالوہاہے یالکڑی"۔چنانچہ اس پتھرمیں تینوں چیزیں پیداہوگئیں،پتھرکی صفت بھی اس میں ہے،لوہابھی اور لکڑی بھی۔
وفات
ترمیمآپ کی8ذی الحجہ 857ھ کووفات ہوئی۔ مزارمبارک بتوہ میں ہے،جواحمدآباد گجرات (بھارت) کے قریب ہے۔857 کے اعداد مطیع یوم الترویہ سے نکلتے ہیں[2]بتوہ میمنوں کی اکثریت قطب العالم سید برہان الدین، کی مرید اور معتقد ہے آپ کی اولاد گجرات حیدرآباد دکن، گلبرگہ اور مدراس میں موجودہے۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ تذکرہ اولیاءِ پاک و ہند
- ↑ اخبارالاخیار اردوترجمہ ص344شیخ عبد الحق محدث دہلوی اکبر بک سیلر لاہور
- ↑ http://makhdoomjahaniyanjahangasht-rcpia.blogspot.com/p/blog-page_1209.html