سید حسن مرتضیٰ
سید حسن مرتضیٰ | |
---|---|
ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب | |
آغاز منصب 15 اگست 2018 | |
مدت منصب 9 اپریل 2008 – 20 مارچ 2013 | |
مدت منصب 25 نومبر 2002 – 17 نومبر 2007 | |
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمسید حسن مرتضیٰ ولد سید غلام مرتضیٰ 9 نومبر 1965ء کو رجوعہ سادات، چنیوٹ، میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 2002ء میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے گریجویشن کیا اور ماہر زراعت ہیں۔
خاندان
ترمیمسید حسن مرتضیٰ کے چچا، سردار زادہ ظفر عباس نے 1977-1977، 1988-1985، 1990-1988 کے دوران پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن اور 1997-1993 کے دوران پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ان کے نانا، سردار غلام عباس تقسیم سے قبل دو بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔
سیاست کا آغاز
ترمیموہ 2018 کے پنجاب کے صوبائی انتخابات میں حلقہ پی پی-95 (چنیوٹ-III) سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ وہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں درج ذیل کمیٹیوں کے رکن ہیں۔
- خصوصی کمیٹی نمبر 3
- قائمہ کمیٹی برائے قانون
- خصوصی کمیٹی نمبر 5
- خصوصی کمیٹی نمبر 10
- خصوصی کمیٹی نمبر 11
وہ 2008 کے پنجاب کے صوبائی انتخابات میں حلقہ پی پی-74 (جھنگ-II) سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ وہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں درج ذیل کمیٹیوں کے رکن تھے۔
- قائمہ کمیٹی برائے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نمبر I
وہ 2002 کے پنجاب کے صوبائی انتخابات میں حلقہ پی پی-74 (جھنگ-II) سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔[3] وہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں درج ذیل کمیٹیوں کے رکن تھے۔
- قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و اوقاف
اس سے قبل وہ 1991 سے 1992 تک ممبر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ اور 2001 سے 2002 تک ناظم یونین کونسل نمبر 18 جھنگ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔