سید عبدالغفار
ابو محمد سید عبد الغفار محمد بن سید عمر بن حسن الفاتح بن ابی الحسن علی قاب ثانی بن حسین سید قاف بن علی ابی الجن سید قاین بن محمد سید رجال بن علی الخاتم الکاظم بن اسماعیل اعرج بن امام جعفر الصادق ع نے اوش میں ولادت فرمائی اور غور میں مدفون ہیں۔[1] آپ سید محمد گیسو دراز اول کے والد ہیں۔[2][1][3][4] سید عبد الغفار کو بعض سیرت نگاروں اور نسابین نے سید غور کے لقب سے یاد کیا ہے۔[5][1]
آپ کے دو فرزند سید محمد گیسو دراز اور عباس تھے، عباس اوائل عمر میں وفات پا گئے اور بغداد میں مقابر قریش میں مدفون ہوئے۔ آپ کی نسلیں سید محمد مقلب و معروف بہ گیسو دراز الاول سے چلیں
سبکتگین آپ کا معتقد و مرید تھا۔[1]
آپ کا تعلق زید بن علی الشہید کی تحریک سے تھا۔[1] آپ نے عباسی دور حکومت میں صوبہ غور ہجرت فرمائی اور یہیں سپرد خاک کیے گئے۔[1]