سانچہ:Use Indian English

سید عبد الرحیم
فائل:سید عبد الرحیم, ہندوستانی فٹبال کوچ.jpg
ذاتی معلومات
تاریخ پیدائش 17 اگست 1909(1909-08-17)
تاریخ وفات 11 جون 1963(1963-60-11) (عمر  53 سال)
یوتھ کیریئر
1927–1931 عثمانیہ یونیورسٹی
سینئر کیریئر*
سال ٹیم ظہور (گول)
1943 قمر کلب
1950 HSV Hoek
Teams managed
1943–1950 حیدرآباد سیٹی پولس (ہیڈ کوچ اور سکریٹری)
1950–1963 بھارت
* Senior club appearances and goals counted for the domestic league only

عبد الرحیم (17 اگست 1909۔ 11 جون 1963) ہندوستانی فٹ بال کوچ , سابق کھلاڑی اور 1950 سے ان کی وفات 1963 تک ہندوستانی قومی ٹیم کے منیجر تھے۔ انھیں جدید ہندوستانی فٹ بال کا معمار سمجھا جاتا ہے۔ [[1][2]] [2] بنیادی طور پر پیشہ سے ایک استاد ، وہ ایک اچھے (موٹیویٹر) محرک تھے اور کوچ کی حیثیت سے ان کے دور کو ہندوستان میں فٹ بال کا "سنہری دور" سمجھا جاتا ہے۔ ان کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے 1956 کے میلبورن اولمپک فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی جس سے ہندوستان اس مقام کو حاصل کرنے والا پہلا ایشین ملک بنا۔ [3][4]

حیات ترمیم

سید عبد الرحیم 17 اگست 1909 کو ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ ان کا کیریئر 1943 میں حیدرآباد سٹی پولیس کے کوچ اور سکریٹری کی حیثیت سے شروع ہوا جو ان کی وفات 1963 تک جاری رہا۔ [5] [6] بعد میں وہ قومی ٹیم سے وابستہ ہو گئے۔ رحیم کے دور میں ہندوستانی فٹ بال ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ 1951 اور 1962 میں ایشین گیمز جیتنے کے علاوہ ، ہندوستان 1956 کے میلبورن اولمپکس کے سیمی فائنل میں بھی پہنچا جو اب بھی فٹ بال میں ہندوستان کی سب سے بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے۔ [7] آپ کے بیٹے سید شاہد حکیم بھی اپنے والد کی طرح لائق و فائق تھے 1960 کے سمر اولمپکس ٹورنامنٹ کے لیے آپ کا انتخاب ہوا۔ [8]


سید عبد الرحیم کی آخری کامیابی 1962 میں جکارتہ ایشین گیمز میں ہوئی تھی جہاں ہندوستان نے سونے کا تمغا جیتتے ہوئے فائنل میں جنوبی کوریا کو ایک لاکھ کے ہجوم کے سامنے شکست دی تھی۔

وفات ترمیم

سید عبد الرحیم کینسر کی وجہ سے 11 جون 1963 میں دنیا سے رخصت ہوئے۔

میراث ترمیم

جب ہندوستانی نیشنل کوچ البرٹو فیرنانڈو ورکشاپ کے لیے 1964 میں برازیل گئے تو انھوں نے کہا :

میں نے 1956 میں رحیم سے جو کچھ سیکھا تھا وہ اب برازیل میں پڑھایا جارہا ہے۔ بے شک ، وہ فٹ بال کا بہت بڑا جانکار تھا۔ [9]

مشہور روایات میں آپ کا مقام ترمیم

سید عبد الرحیم پر میدان نامی بائیوپک 13 اگست 2021 کو اجے دیوگن کے ساتھ مرکزی کردار میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Jaydeep Basu (17 August 2009)۔ "Forgotten on birth centenary- Legendary coach rahim"۔ Calcutta, India: telegraphindia.com۔ 01 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2012 
  2. "India's football heroes of Rome Olympics felicitated"۔ in.news.yahoo.com۔ 13 April 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2012 
  3. "Legends Of Indian Football"۔ goal.com۔ 10 July 2011۔ 15 اگست 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اپریل 2012 
  4. "1956 Olympics team members to return monetary grant"۔ Chennai, India: hindu.com۔ 5 August 2009۔ 11 جون 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اپریل 2012