سید علی الھاشمی الحسنی

حضرت پیر سید بابا لوٹن شاہ وصال1840عیسوی اصل نام حضرت مخدوم سید علی الہاشمی الحسنی المعروف حضرت پیر سید بابا لوٹن شاہ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کی پیدائش کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم نہیں ہو سکیں، آپ سرکار کے بارے میں جو معلومات فراہم ہوئیں مختلف کتب کے حوالا جات سے ماخذ کی گئیں ہیں ،راجہ رنجیت سنگھ کے دور میں ایک معروف عالم دین اور جنگجو شخصیت کے حامل تھے، آپ کے والد سید محبوب الہاشمی اور دادا سید جعفر اللہ الھاشمی کا نام برصغیر کی معروف شخصیات میں آتا ہے، جن کا ذکر معروف کتب میں بھی ملتا ہے، حضرت پیر سید بابا لوٹن شاہ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کا شجرہ نسب سیدنا حضرت امام حسن علیہ السلام کے بیٹے سیدنا حضرت امام حسن مثنیٰ علیہ السلام کے بیٹے ابراہیم الغمر   سے اسماعیل الدیباج [1]کے بیٹے حسن کی اولاد معروف عالم دین خانوادہ امام حسن علیہ السلام   ابراہیم طبا طبا کے بیٹے   القاسم الرسی سے جاملتا ہے ، آپ نے 1813ء سے لے کر 1820ء تک مہاراجہ رنجیت سنگھ کے خلاف اٹک کے مقام پر چار معرکے لڑے جس میں آپ کو کافی نقصان ہوا ،تاریخی حوالاجات میں آپ کے ایک بھائی سید امجد علی شاہ الھاشمی سکھوں کے خلاف ایک معرکے میں لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔[2] آپ کا مزار شریف جھنگی لوٹن شاہ نزد بانٹھ تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی میں واقع ہے، آپ کے چچا معروف روحانی شخصیت سید خالد الہاشمی المعروف بابا فتح شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا مزار شریف بھی اسی مقام پر آج بھی موجود ہے، جہاں پر ہزاروں مریدین حاضری دینے کےلئے آتے ہیں ۔[3]