سید محمد طیب شاہ قادری
سید محمد طیب شاہ مشوانی قادری شتالو شریف سری کوٹ ضلع ہری پور ہزارہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ کے والد کا نام حافظ سید محمد احمد شاہ ہے جو غوثِ زماں، خلیفہِ شاہِ جیلاں، حضرت خواجہ عبد الرحمن چھوہروی کے خلیفہِ اعظم ہیں۔ آپ کا مشرباً قادری اور نسباً حسینی رضی اللہ عنہ ہیں۔
سید محمد طیب شاہ مشوانی قادری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1916 شتالو شریف, سری کوٹ, ضلع ہری پور, ہزارہ, خیبر پختونخوا-۔ |
وفات | سنہ 1993ء (76–77 سال) شتالو شریف, سری کوٹ, ضلع ہری پور, ہزارہ, خیبر پختونخوا- |
عملی زندگی | |
پیشہ | الٰہیات دان |
درستی - ترمیم |
حصول علم
ترمیمسید محمد طیب شاہ بیک وقت ایک حافظ، ایک جید عالم ، معتقد ولایت، علم لدنی سے مالامال، فقر خداداد کے وارث اور صاحب عرفان بزرگ تھے۔ آپ نے بنیادی اور لدنی تعلیم اپنے والد حافظ سید محمد احمد شاہ سریکوٹی سے حاصل کی اور مدرسۂ دیوبند سے علم حدیث حاصل کیا ۔ آپ کے اساتذہ میں مولانا سردار احمد لائلپوری اور علامہ عبد الحمید شامل ہیں[1]۔ سید محمد طیب شاہ نے اشاعتِ اسلام و ترویجِ دین و ولایت کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ آپ نے مختلف تنظیموں کو اجاگر کیا اور کئی مدارس قائم کیے۔ اہل بنگال و رنگون نے آپ سے فیض حاصل کیا اور آج بھی لاکھوں کی تعداد میں آپ کے مریدین و عقیدتمند دنیا بھر میں موجود ہیں۔
وفات
ترمیمسید محمد طیب شاہ نے ذو الحجہ 1993ء میں وفات پائی اور آپ کا مزار شتالو شریف سریکوٹ میں مرجع خلائق ہے۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "الحاج حافظ قاری سید محمد طیب شاہ" (PDF)۔ 2019-08-19 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-01-22
- ↑ https://dunya.com.pk/index.php/city/islamabad/2018-08-29/1302318