سید محمد یاسین شاہ راشدی حفظہ اللہ پیر آف جھنڈہ ہفتم

سید محمد یاسین شاہ راشدی حفظہ اللہ پیر آف جھنڈہ ہفتم :

علامہ سید محب اللہ شاہ راشدی پیر آف جھنڈہ ششم کی وفات کے بعد ان کے بڑے صاحبزادے سید محمد یاسین شاہ راشدی صاحب العلم السابع کو خاندانی رسوم ورواج کے مطابق راشدی خاندان کی شاخ جھنڈائی کی سجادگی کے لیے مؤرخہ 22 شعبان 1415ھ  کو علامہ سید بدیع الدین شاہ راشدی ودیگر اکابرین خاندان، معززین اور معتقدین ومریدین نے سب کے اتفاق سے پیر جھنڈہ ہفتم کی حیثیت سے سجادہ نشین مقرر کیا گیا اور دستار پہنائی گئی آپ راشدی خاندان کی شاخ پیر جھنڈہ خاندان کے موجودہ سجادہ نشین ہیں ۔

سید محمد یاسین شاہ راشدی ( صاحب العلم السابع) محدث دیار سندھ علامہ سید محب اللہ شاہ راشدی کے گھر پیدا ہوئے ۔

دینی اور عصری تعلیم سے ۔ آپ نے مولوی عالم اور مولوی فاضل کے امتحانات کے علاوہ تاریخ اسلام میں ایم اے کیا ہے ۔

سید محمد یاسین شاہ راشدی (صاحب العلم السابع)اب سرپرست اعلیٰ سندھ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سندھ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔اپنی جماعت کے ساتھ. انھوں نے اپنی خاندانی روایات کو برقرار رکھا ہے۔

سید محمد یاسین شاہ راشدی صاحب نے تین شادیاں کیں ۔ جن میں سے اللہ تعالی نے 9 بیٹے اور 16 بیٹیاں عطا کیں ۔ 4 بیٹے فوت ہو چکے ہیں ۔ آپ کے جو بیٹے زندہ ہیں ان کے نام یہ ہیں : حمید الدین شاه راشدی, رشید الدین شاه راشدی, قدرت اللہ شاہ راشدی, عزت اللہ شاہ راشدی, فرید الدین شاه راشدی,


حوالہ جات ترمیم

1۔ تذکرہ مشاہیر سندھ (کامل) مولانا دین محمد وفائی ۔ سندھی ادبی بورڈ حیدرآباد

2۔ سہ ماہی مہران ، سوانح نمبر ۔ شمارہ 3۔4۔1957ء

3۔ ماہنامہ شریعت سکھر۔سوانح نمبر ۔ سال 1981ء

4۔ تذکرہ علما اہل حدیث جلد نمبر 2 محمد یوسف سجاد ۔ جامعہ ابراہیمیہ سیالکوٹ

5۔ رموز راشدیہ ۔ ترتیب عبد الرحمن میمن ۔ مکتبہ الدعوۃ السلفیہ مٹیاری ضلع حیدرآباد

6۔ مقدمہ بدیع التفاسیر ۔ پیش لفظ۔محمد جمن کنبھر۔ جمعیت اہل حدیث سندھ

7۔ ماہنامہ۔ الرحیم حیدرآباد۔سوانح نمبر ۔

8۔ سہ ماہی مہران ، تحریک آزادی نمبر ۔ سال 1985ء سندھی ادبی بورڈ حیدرآباد

9۔ سندھ کی اسلامی درسگاہیں ۔ محمد جمن ٹالپر۔طبع حیدرآباد۔ 1982ء

10۔ کلام رشد اللہ شاہ (پیر جھنڈے والے) ڈاکٹر محمد صالح شاہ بخاری۔ سندھی ادبی بورڈ

11۔ماہنامہ صراط مستقیم کراچی شمارہ

نسب نامہ ترمیم

سيد محمد ياسين شاه رشدي بن سيد محب الله شاه رشدي بن سيد احسان الله شاه رشدي بن سید رشد اللہ شاہ راشدی بن سید رشید الدین شاہ راشدی بن سید محمد یاسین شاہ راشدی بن سید محمد راشد شاہ بن سید محمد بقا شاہ رحمۃ اللہ علیھم اور پھر سیدنا حسین ابن علی رضی اللہ عنھ  تک۔.. آپ کے ناناسيد غوس محمد شاه رشدي تھے جن کا سلسلہ نسب سید محمد یاسین شاہ بن سید محمد راشد شاہ تک جاملتا ہے۔ اس طرح آپ دودھیالی و ننھیالی "راشدی حسینی سید" ہیں۔