سید السادات حضرت نور محمد بدایونی (وفات: 13 اگست 1723ء) نے ابتدا میں علوم شرعیہ کی تعلیم حاصل کی۔ جس میں مہارت اور سند فراغت حاصل کرنے کے بعد باطنی علوم و معرفت الہٰی کے حصول کے لیے خواجہ سیف الدین کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سلسلہ نقشبندیہ میں بیعت کی۔ صحبت و خدمت سے استفادہ کیا اور ان کے وصال کے بعد خلیفہ اعظم حافظ محمد محسن دہلوی سے تجدید بیعت کی اور فیوض و برکات حاصل کیے۔ آپ گردن نیچے کرکے مراقبہ کثرت سے کرتے تھے جس کی وجہ سے آپ کی گردن مبارک خمیدہ(کبڑی) ہو گئی تھی۔ حافظ محمد محسن دہلوی کے بعد آپ نے تلقین و ارشاد کا منصب سنبھالا اور آپ سے ایک عالم فیضیاب ہوا۔

وفات ترمیم

11 ذی قعدہ 1135ھ میں دہلی میں آپ کا انتقال ہوا۔ دہلی میں ہیخواجہ نظام الدین اولیاء کے مزار مبارک کے قریب جنوب کی جانب آپ کا مزار پر انوار زیارت گاہ خاص و عام ہے۔ جس پر درج ذیل عبارت لکھی ہوئی ہے:

سید نور محمد بدایونی رحمۃ اللہ علیہ بتاریخ 11 ذی قعدہ 1135 ہجری انتقال فرمود