سیرت طیبہپروفیسر غلام ربانی عزیز(پیدائش1900ء) کی سیرت النبی پر دو جلدوں پر مشتمل کتاب ہے۔

  • یہ بریلوی مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں۔
  • جلد اول جو 416 صفحات پر مشتمل ہے اس کا آغاز ابراہیم خلیل اللہ کے تعمیر کعبہ سے کیا گیا پھر رسول اکرم ﷺ کی ولادت سے وفات تک حالات سلسلہ وار بیان ہوئے اسی میں ازواج مطہرات اور اولاد کا ذکر بھی ہے ازواج مطہرات کے سلسلے میں غیر مسلموں کے اعتراضات کا جواب دیا گیا۔
  • جلد دوم 368 صفحات پر مشتمل ہے یہ غزوات سے شروع ہوتی ہے اور تمام غزوات کا ذکر کر کے عام الوفود تک حالات و واقعات بیان کرتی ہے اس میں سیرت کے تمام اہم واقعات تفصیل سے بیان ہوئے ہیں ۔
  • آخر میں ضمیمہ جات ہیں ضمیمہ نمبر 1 بہت اہم ہے جس میں مکہ مکرمہ میں ایمان لانے والے صحابہ کی فہرست ہے۔
  • اس میں الاستیعاب اور طبقات ابن سعد سے استفادہ کیا گیا اس کے علاوہ مستشرقین کی کتب کے حوالہ جات بھی موجود ہیں[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. سیرت طیبہ، پروفیسر غلام ربانی عزیز، مکتبہ نبویہ گنج بخش روڈ لاہور 1980ء