سیریل اکسپیریمنٹس لین
سیریل اکسپیریمنٹس لین 1998 کا ایک جاپانی تجرباتی انیمے ٹیلی ویژن سیریز ہے۔ اسے یاسیوکی اویدا نے پیش کیا ہے اور ٹرائنگل سٹاف نے انیمیٹ/متحرک کیا یے۔ اس کی ہدایتکاری ریوٹارو ناکامورا نے کی تھی اور چیاکی جے کوناکا نے اسے لکھا ہے۔ اس میں کردار کے ڈیزائن یوشیتوشی آبے نے بنائے ہیں۔ سیریز کی 13 اقساط جولائی سے ستمبر 1998 تک ٹی وی ٹوکیو پر نشر کی گئیں۔ یہ سیریز حقیقت، شناخت اور فلسفے کے ذریعے مواصلت، کمپیوٹر کی تاریخ، سائبر پنک ادب اور سازشی کہانیوں جیسے موضوعات کی تحقیق کرتی ہے۔