سیریل (ٹی وی اور ریڈیو)
سیریل (انگریزی: Serial) ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر سیریل ایک لمبا سا پروگرام ہوتا ہے، جس میں کئی ایپی سوڈ ہوتے ہیں۔ اس میں عمومًا ایک لمبی کہانی ہوتی ہے، جس کے کئی کردار ہوتے ہیں۔ ہر کردار اپنی مرضی منفی یا مثبت چالیں چلتا ہے یا پھر دوسرے کے قدم کی وجہ سے کوئی جوابی قدم اٹھاتا ہے۔ سیریل کے دورانیے مختلف ہو سکتے ہیں۔کبھی یہ ہفتے میں صرف ایک دن ہوتا ہے، تو کبھی یہ دو یا اس سے بڑھ کر بار دکھایا جاتا ہے۔ غیر ڈرامائی سیریل بھی ہوا کرتے ہیں۔ جیسے کہ پکوان اور سفر پر مبنی سیریل۔ ان دو مثالوں کی نوعیت الگ ہے۔ ان میں اول الذکر میں ہر بار کوئی طباخ نئے پکوان اور نئے نسخے پیش کرتا ہے۔ جب کہ ثانی الذکر میں ناظریں کو پروگرام کے پیش کنندے نئے مقامات، تاریخی یادگاروں، مختلف و منفرد ثقافتوں کے تعارف کی کوشش کرتے ہیں۔
باورچی خانے کی سیاست
ترمیمسیریلوں میں باورچی خانے کی سیاست سے مراد وہ سیریل جو رشتوں اور گھریلو رسہ کشی پر مبنی ہوں۔ بھارت میں ایک وقت تھا جب دوپہر کو 'امن' اور 'سوابھیمان' اور رات کو 'حسرتیں'، 'تارا' اور 'کورا کاغذ‘ اور 'سانس' جیسے سیریل آتے تھے۔ جہاں ڈیلی سوپ (روز آنہ سیریل) کی کہانی شروع ہوئی، وہیں سے شروعات ہوئی ایسی کہانیوں کی جس میں صرف باورچی خانے کی سیاست ہوتی ہے۔[1] یہ صنف سیریلوں کے اور اصناف کے مقابلے میں کافی مقبول ہے۔ عرف عام میں یہ سیریلوں کو ساس بہو سیریل کا نام دیا گیا ہے کیوں کہ زیادہ تر کشمکش ان دونوں کی دکھائی جاتی ہے۔