سیف الدین سیفی
شیخ سیف الدین سیفی دہلوی بخاری آپ شیخ عبد الحق محدث دہلوی کے والد ہیں۔
ولادت
ترمیمحالات زندگی
ترمیمشیخ سیف الدین سیفی ایک صاحب دل بزرگ تھے۔ اپنی شعرگوئی اور پر لطف بذلہ سنجی کی وجہ سے مشہور تھے، لیکن درحقیقت وہ صاحب باطن خدا رسیدہ بزرگ تھے۔ شیخ سیف الدین کو ابتدائی زمانے سے مشائخ کی صحبت کا شوق تھا۔ بہت سے اکابر کی صحبت سے جب تسکین قلب نہ ہوئی تو پھر شیخ امان پانی پتیؒ کی خدمت میں پہنچے تو ایسا محسوس ہوا کہ کسی نے زخموں پر مرہم لگادیا۔ کچھ کتابیں پڑھائیں۔ تکمیل تربیت کے بعدخلافت اپنے دستِ خاص سے لکھ کر عنایت فرمایا۔ شیخ سیف الدین اگرچہ اپنے وقت کے علمی معیار اور روایات کے مطابق کوئی جید عالم تو نہ تھے۔ لیکن ان میں وہ تمام اخلاقی خوبیاں موجود تھیں۔ جو علم و فضل سے پیدا ہوتی ہیں اور جن سے اس وقت کے اکثر علما بدقسمتی سے محروم تھے۔ صداقت، دیانت ا ستفناء ان میں کوٹ کوٹ کر بھراگیا تھا۔