سندھ کے مشہور شاعر ، ادیب ، صحافی ، سیاسی و سماجی شخصیت

پیدائش ترمیم

سيف ٻنوي 21 جون 1944ء کو ضلع سجاول کے موضع "ٻنون" میں پیدا ہوئے،

عملی زندگی ترمیم

سیف بنوی شاعری کی نثر لکھی صحافی بھی رہے، مختلف رسائل و اخبارات سے وابستہ رہے صوفی ازم کو فروغ دیا سندھی ادبی سنگت کے لیے فعال رہے،

بنوں شہر سے درویش صفت کامریڈ سیف بنوی (اصل نام محمد رحیم سومرو) ابھر کر آئے جنھوں نے بائیں بازو کی سیاست اور ادب سے وابستہ نوجوانوں کی نسلیں تیار کی۔ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے شاہ جو رسالو کے حافظ سیف بنوی کا تعلق سیاسی طور پہلے جی ایم سید اور پھر جام ساقی کی بائیں بازو کی انقلابی سیاست سے رہا۔ وہ صاحب طرز ادیب اور شاعر بھی تھے۔ پیشے کے لحاظ سے سیف بنوی صحافی تھے لیکن وہ اپنی سیلاںی اور انتہائی آزاد طبعیت کے سبب ایک جگہ ٹک کر نہیں رہے۔ وہ شہر شہر گائوں گائوں جایا کرتے اور ایک زمانہ متاثر کیا ہوا تھا۔

اپنی زندگی کے پچھلے دنوں میں وہ صوفی خیالات کے قریب تر تھے،

وفات ترمیم

سيف ٻنوي 5 جنوري 2010ء کو وفات پا گئے، وصیت کی تھی کہ ان کا جنازہ صوفی سماع میں اٹھایا جائے۔ اور اسی طرح ان کا آخری سفر ہوا۔ اور اب قمری سال کی ہر ماہ تیرہویں شب کو سیف بنوی کی مرقد پر محفل صوفی راگ ہوا کرتی ہے۔