سیمی چاہل 9 مئی 1992 کو امبالہ میں پیدا ہوئیں۔ ان کا پیدائشی نام سمرپریت کور چاہل ہے اور یہ ایک ہندوستانی اداکارہ ہیں جو زیادہ تر پنجابی فلموں میں کام کرتی ہیں [1]۔

پیشہ ورانہ زندگی

ترمیم

سیمی نے شوبز کے شعبہ میں سال 2014 میں قدم رکھا اور آغاز پنجابی موسیقی کی ویڈیو میں بطور ماڈل کیا۔ ان کی فنی صلاحیتوں کے ادراک کے بعد انھیں ہدایت کار پنکج بترا نے پنجابی فلم "بمبوکت" میں موقع دیا دیا اور یوں ان کی پہلی فلم فلم ستارے ایمی ورک کے ساتھ ریلیز ہوئی جو کامیاب ٹھہری۔ ان کی اگلی فلم پریانکا چوپڑا کی ذاتی پیشکش تھی جو ان کے پروڈکشن بینر "پرپل پیبل پکچرز" کے تحت بنی، اس فلم میں سیمی مشہور پنجابی اداکار امریندر گل کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں اور یہ فلم بھی کامیاب ٹھہری۔

ٹی وی 

ترمیم

کپل شرما کے شو میں پریانکا چوپڑا اور رنجیت باوا کے ساتھ اپنی فلم "سروان" کی بڑھوتی کے لیے شرکت کی [2]۔

فلمیں

ترمیم

بمبوکت ، سال 2016 میں پہلی فلم جس کی ہدایت کاری پنکج بترا نے کی، اس میں پرمیندر کور "پکو" کا کردار ادا کیا۔ سروان ، سال 2017 میں   فلم جس کی ہدایت کاری کران نے کی، اس میں پالی کا کردار نبھایا۔ رب دا ریڈیو ، سال 2017 میں فلم جس کی ہدایت کاری ترنویر سنگھ جگپال ، ہیری بھٹی نے کی، اس میں گڈی کا کردار نبھایا۔ گولک  بگنی بینک بتاؤ ، سال 2018 میں فلم جس کی ہدایت کاری چوہدری نے کی ، مشری کا کردار نبھایا۔   دانہ پانی ، سال 2018 میں فلم جس کی ہدایت کاری ترنویر سنگھ جگپال نے کی ، بسنت کور کا کردار ادا کیا۔ بھجو ویرو وے، آنے والی فلم منجی بسترے 2، آنے والی فلم

ایوارڈ

ترمیم

سیمی چاہل کو اپنی پہلی ہی پنجابی فلم "بمبوکت" میں اپنے کردار پر بہترین نووارد ادکارہ کا ایوارڈ[3][4] مل گیا۔ سال 2018 میں  انھوں نے پی ٹی سی پنجابی فلم ایوارڈز کی تقریب میں بہترین اداکارہ نقاد ایوارڈ [5] جیتا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Life is good - Punjabi actress Simi Chahal calls herself the nautanki type"۔ The Tribune۔ 27 مارچ 2017۔ 2017-04-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا {{حوالہ ویب}}: الوسيط |archivedate= و|archive-date= تكرر أكثر من مرة (معاونتالوسيط |archiveurl= و|archive-url= تكرر أكثر من مرة (معاونت)، والوسيط غير المعروف |dead-url= تم تجاهله (معاونت)
  2. "From Kiku's Crazy Dance Moves to Ali's Flirtatious Nature: These Pictures of Priyanka Chopra on 'The Kapil Sharma Show' Will Surely Amaze You". DailyBhaskar (انگریزی میں). 23 دسمبر 2016. Archived from the original on 2017-04-17. Retrieved 2017-04-16. {{حوالہ خبر}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (help)
  3. "Jio Filmfare Awards (Punjabi) 2017: Gurdas Maan to Diljit Dosanjh, here's list of winners"۔ www.tribuneindia.com۔ 2017-09-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-02 {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  4. "Who will win the Best Actor In A Leading Role (Female) Award at the Jio Filmfare Awards (Punjabi)?"۔ filmfare.com۔ 2017-04-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-16 {{حوالہ خبر}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  5. "PTC Punjabi Film Awards 2018 Winners list - The Punjabi Cinema"۔ thepunjabicinema.com۔ 30 مارچ 2018۔ 2018-04-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-02 {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)