سینٹ لوسیا کنگز
سینٹ لوسیا کنگز (پہلے سینٹ لوسیا سٹارز اور سینٹ لوسیا زوکس کے نام سے جانا جاتا تھا)۔ [1] کرکٹ کی کیریبین پریمیئر لیگ میں سینٹ لوشیا کی نمائندہ ٹیم ہے۔ یہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی سیزن کے لیے 2013ء میں بنائی گئی چھ ٹیموں میں سے ایک ہے۔ زوکس نے پہلے دو سیزن میں 14 میں سے صرف 4 گیمز جیتے اور ٹورنامنٹ میں بالترتیب آخری اور دوسرے آخری نمبر پر رہے۔ 2017ء کے سیزن کے لیے فرنچائز نے ایک نئے نام اور لوگو کے تحت سینٹ لوشیا اسٹارز کے نام سے دوبارہ برانڈ کرنے کا انتخاب کیا۔ 2018ء میں سینٹ لوسیا سٹارز اپنے دس میچوں میں سے تین جیت کر کیریبین پریمیئر لیگ میں 5ویں نمبر پر رہے۔ 2019ء کے سیزن میں، سینٹ لوشیا دوبارہ 5 ویں نمبر پر رہا اور سیمی فائنل میں پہنچنے سے محروم رہا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "CPL franchise St Lucia Zouks renamed as St Lucia Kings"۔ The Cricketer۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اگست 2021