سینڈرا لی کرسچنسن کی پیدائش 3 جولائی 1966 کو ہوئی [1] [2] ۔ ان کا پیشہ ورانہ نام سینڈرا لی ہے اور امریکی ٹیلی ویژن پر باورچن کردار میں نظر آتی ہیں۔ وہ اپنے "نیم گھریلو" باورچی خانے سے متعلق تصور کے لیے مشہور ہیں، جس میں انھوں نے 70 فیصد ڈبہ بند مصنوعات اور 30 ​​فیصد تازہ اشیاء کے استعمال کے طریقے بتائی ہیں۔ [3] انھیں اپنے کام اور پروگرام کے لیے 2012 میں ڈے ٹائم ایمی ایوارڈ ملا۔ وہ پچھلی دہائی میں نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو کے ساتھ (2011 سے 2019 تک) غیر ازداوجی رشتے میں بندھی رہیں۔ اسی دوران وہ نیو یارک ریاست کی غیر رسمی خاتون اول رہیں اور اسی حیثیت میں خدمات انجام دیں۔ 2020 میں اس جوڑے نے اپنا رشتہ ختم کر دیا۔

ابتدائی زندگی

ترمیم

سینڈرا لی کیلیفورنیا کے علاقے سانتا مونیکا [2] میں 1966 میں پیدا ہوئیں۔ جب وہ دو سال کی ہوئیں تو ان کی والدہ اور چھوٹی بہن سنڈی نے اپنی پھوپھی لورین والڈروپ کے ساتھ رہائش اختیار کر لی [4] [5]۔ 1972 میں والدین کی طلاق کے بعد سینڈرا کی والدہ اپنی لڑکیوں کے ساتھ واشنگٹن چلی گئیں۔ انھوں نے وسکنسن کے اونالاسکا ہائی اسکول سے گریجویشن کی [6] اور بعد ازاں وسکنسن لا کروس یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کی [7] [4] [8]

کیریئر

ترمیم

وائل میں ، لی نے "سینڈرا لی کرافٹ کرٹنز" کے نام سے ایک مصنوعات تیار کیں جس میں باریک تار سے گھریلو سجاوٹ کے لیے اشیاء بنائی جاتی تھیں۔ 2003 میں فوڈ نیٹ ورک نے سینڈرا کے ساتھ “سیمی گھر کا باورچی خانے” پروگرام کا معاہدہ کیا اور اسی سال اس پروگرام کی شروعات ہو گئی۔ پروگرام کی ہر قسط میں گھریلو ٹوٹکوں، پکوان اور دستکاری کا عنصر ہوتا۔ پروگرام میں سینڈرا لی نے کھانے کے موضوع کے حساب سے میز کو سجایا ہوتا ہے جسے تیار بھی وہ خود کرتی ہیں۔ اس تیار کردہ میز کو وہ "ٹیبل کیپس" کہتی ہے۔ سینڈرا لی کی دوسری کھانے کی نیٹ ورک سیریز “سینڈرا کا منی سیونگ میٹنگ “ 10 مئی 2009 کو نشر ہونا شروع ہوئی [9]۔ سینڈرا لی "سیمی ہوم میڈ" پر مبنی ایک رسالہ 2009 بھی جاری کیا گیا تھا [10] ۔

کینسر

ترمیم

12 مئی 2015 میں سینڈرا نے اعلان کیا کہ میڈیکل معائنے کے بعد ان میں بریسٹ کینسر کے ابتدائی مرحلے کی تشخیص ہوئی ہے۔ علاج اور سرجری کے بعد وہ کینسر سے صحت یاب ہو گئیں اور 2017 سے وہ کینسر سے پچھا چھڑا چکی ہیں۔ [11] [12]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Patti Payne (May 11, 2007)۔ "Food Network star Sandra Lee peeled onions as a youth at the Puyallup Fair"۔ Puget Sound Business Journal۔ Seattle, WA: American City Business Journals۔ August 6, 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ October 12, 2010 
  2. ^ ا ب "Sandra Lee Biography: Chef, Writer, Television Personality profile"۔ Biography.com۔ 23 جولا‎ئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ May 12, 2015 
  3. "Sandra Lee: The Woman in White"۔ Vogue (بزبان انگریزی)۔ 26 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جنوری 2016 
  4. ^ ا ب "Lee, Sandra | Encyclopedia.com"۔ www.encyclopedia.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2021 
  5. "Onalaska High School Alumni Association – Sandra Lee"۔ Onalaska High School Alumni Association 
  6. "Excerpt: 'Made From Scratch'"۔ Good Morning America۔ ABC۔ October 31, 2007۔ May 12, 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ July 12, 2010 
  7. Annie Karni (December 3, 2009)۔ "Sandra Lee and Andrew Cuomo: A Love Story"۔ Page Six Magazine۔ New York: New York Post۔ August 2, 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ July 12, 2010 
  8. Sandra Lee (November 1, 2007)۔ "Recipe for Success"۔ Family Circle۔ July 16, 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ July 12, 2010  "آرکائیو کاپی"۔ 16 جولا‎ئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2021 
  9. "Sandra Lee"۔ Hosts & Chefs۔ Food Network۔ 2010۔ August 25, 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ October 12, 2010 
  10. لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1 میں 4492 سطر پر: attempt to index field 'url_skip' (a nil value)۔
  11. Lovett, Kenneth، Slattery, Denis (5 August 2015)۔ "Sandra Lee, Cuomo's girlfriend, rushed to hospital: source"۔ New York Daily News 
  12. Kindelan, Katie (22 September 2015)۔ "Sandra Lee Reveals She Is Cancer Free"۔ ABC News