سیور اربعہ
سیور اربعہ دراصل دو الفاظ کا مجموعہ ہے سیور جمع ہے سیر کی اور اربعہ عربی زبان میں چار کو کہتے ہیں۔ اللہ والوں کی نگاہ میں یہ چاروں سیریں علمی اور روحانی ہوتی ہیں نہ کہ جسمانی۔ اللہ کا قرب حاصل کرنے کے مختلف بے انتہا مرتبے ہیں لیکن عالم مثل میں کشف کی نظر سے تمام ایک دائرے کی طرح نظر آتے ہیں اور سالک اپنے تیئن یہ دیکھتا ہے کہ گویا وہ سیر کر رہا ہے ترقی کر رہا ہے۔ سیور اربعہ کے نام 1۔ سیر الی اللہ 2۔ سیر فی اللہ 3۔ سیر عن اللہ باللہ 4۔ سیر فی الاشیا باللہ