سی ڈی ایم اے
متعدد رسائی تقسیمِ رمز (code division multiple access) جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ تقسیمِ رمز (code division) کی مدد سے ابلاغ و معلومات کو متعدد ترسیلین (transmitters) استعمال کرتے ہوئے کسی ایک دھارے (channel) پر ترسیل کرنے کے عمل کو کہا جاتا ہے؛ اسی وجہ سے اسے متعدد رسائی (multiple access) کے تصور کے طور پر لیا جاتا ہے اور انگریزی میں اس کا اختصار CDMA دیکھنے کو ملتا ہے۔ تقسیم رمز کا یہ کام، فرضی تصادفی عدد مولّد کی مدد سے ہر ترسیلے کو کاذبی تصادفی (pseudorandom) رمز دے کر کیا جاتا ہے۔