شام امن سے جنگ تک
شام امن سے جنگ تک کتاب کی مصنفہ سلمی اعوان ہیں۔ 303 صفحات پر مشتمل اس کتاب کے ناشر"دوست پبلی کیشنز" ہیں جن کا دفتر اسلام آباد میں واقع ہے۔ کتاب دیدہ زیب انداز میں شائع کی گئی ہے اور انتساب شام کے تاریخی شہروں کی قدیم تہذیب ِ عالی اور اب ان کی خستہ حالی و پامالی کے نام ہے۔ کتاب کی قیمت سال 2019 میں 950 پاکستانی روپے تھی۔
سرزمین شام اور کتاب کا پس منظر
ترمیمایک تہذیب اور تاریخ سے آراستہ و پیراستہ سرزمین ، جسے دنیا شام کے نام سے جانتی ہے، قابل افسوس طور پر آج قتل و غارت ، بربریت اور خاک و خون کے تذکروں سے پر ہیں۔
اس سرزمین پر 2011 سے جس خون اشامی کا آغاز ہوا تھا، وہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پونے چار لاکھ زندگیوں کے چراغ گل کر چکی ہے۔ دمشق اپنی قدامت ، جدت اور حسنِ تعمیر کے حوالے سے آج بھی دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ رکھتا ہے۔انبیا ، ائمہ اور اولیا کی یہ سرزمین ہر دور میں تہذیب و تمدن اور تاریخ سے جڑے افراد کے لیے بے پناہ کشش کی حامل رہی ہے۔ سلمی اعوان کی تصنیفات کی تعداد پچیس سے زائد ہے۔