شارع فیصل کو کراچی کی سفارتی سڑک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ پہلے اس کا نام ڈرگ روڈ تھا۔ ہوٹل میٹروپول اور ہوٹل آواری ٹاور کے سنگم سے شروع ہونے والی یہ طویل سڑک کراچی ہوائی اڈے کے مشہور زمانہ اسٹار گیٹ پر ختم ہوتی ہے۔

اس سڑک پر باربرداری کے ٹرکوں اور جانوروں سے کھینچی جانے والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ اب یہ سڑک تقریبا سگنل فری کردی گئی ہے۔ اس شارع پر سرکاری افسران، وزراء اور ارکان پارلیمنٹ جو عموما حفاظت کی آڑ میں نجی افواج کی نمائش کرتے چلنا پسند کرتے ہیں سائرن اور ہوٹر کا بے دریغ استعمال کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان لوگوں کی آمدوفت ( جس کو عرف عام میں وی آئی پی مومنٹ کہا جاتا ہے) کے باعث ہونے والے بد ترین ٹریفک جام میں ایمبولینسوں کے پھنس جانے کے کئی افسوسناک واقعات پیش آچکے ہیں جن میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

مشہور ہوٹل

ترمیم

مشہور پل

ترمیم
  • ریجنٹ پلازہ پل (زیر تعمیر)
  • ایف ٹی سی پل
  • نرسری پل
  • بلوچ کالونی پل
  • ڈرگ روڈ پل
  • کالونی گیٹ پل

تعلیمی ادارے

ترمیم
  • عائشہ باوانی اسکول
  • ائیر وار کالج
  • کڈز یونیورسٹی

تفریحی مقامات

ترمیم
  • پی اے ایف میوزیم

اسپتال

ترمیم

اسٹارگیٹ کلینک

عسکری تنصیبات

ترمیم
  • کور ہیڈ کواٹرز
  • سیشن ہیڈ کواٹرز
  • 602 آرمی ورکشاپ
  • قومی احتساب بیورو
  • پی این ایس مہران

ہوائی اڈے

ترمیم

دیگر اہم عمارات

ترمیم
  • سی بریز پلازہ
  • سیئرز ٹاور
  • فیصل بینک صدر دفتر
  • فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر
  • کاوش کراؤن
  • مہدی ٹاورز
  • فلک ناز سینٹر
  • جیسن ٹریڈ سینٹر
  • کراچی عوامی مرکز
  • پارک ایونیو
  • نیشنل ہائی وے اتھارٹی صدر دفتر