شاہی بحریہ (Royal Navy) برطانیہ کی مسلح افواج کا سب سے قدیم شعبہ ہے۔ 18 ویں صدی کے اوائل سے 20 ویں صدی کے وط تک یہ دنیا کی سب سے بڑی اور طاقتور ترین بحریہ تھی، جس نے 18 ویں، 19 ویں اور ابتدائی 20 ویں صدی میں سلطنت برطانیہ کو دنیا کی غالب قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سرد جنگ کے زمانے میں یہ بنیادی طور پر ایک آبدوز دشمن قوت بن گئی تھی، جس کا مقصد سوویت آبدوزوں کو تلاش کرنا اور نشانہ بنانا تھا، جو شمالی بحر اوقیانوس میں بہت زیادہ متحرک ہو گئی تھیں۔ سوویت اتحاد کے خاتمے کے بعد 21 ویں صدی میں اس کی بنیادی توجہ عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر بحری مہمات پر مرکوز ہو گئی ہے۔

برطانوی شاہی بحریہ کا پرچم

کل گنجائش کے اعتبار سے شاہی بحریہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی بحریہ ہے۔ اس وقت بحریہ میں 90 سند یافتہ بحری جہاز ہیں جن میں طیارہ بردار جہاز، آبدوزیں، بارودی سرنگیں تباہ اور گشت کرنے والے جہاز و کشتیوں کے علاوہ شاہی بیڑے کے مددگار جہاز بھی شامل ہیں۔

اپریل 2006ء کے مطابق بحریہ کے مستقل اراکین کی تعداد 39 ہزار 400 ہے۔