شاہ شہید اللہ فریدی  (سابقہ جان گلبرٹ لینارڈ) (1915–1978) ایک معروف برطانوی مسلم تھے جو مسیحی خاندان میں پیدا ہوئے اور علی بن عثمان ہجویری کی مشہور کتاب کشف المحجوب کا مطالعہ کرنے بعد انھوں نے  اسلام قبول کیا۔[1] اگرچہ وہ ایک دولت مند گھرانے میں پیدا ہوئے، لیکن صوفی شیخ کی تلاش میں انھوں نے گھر چھوڑ کیا۔ بھارت میں ان کی  ملاقات سلسلہ چشتیہ صابریہ کے شیخ حضرت مولانا سید محمد ذوقی شاہ سے ہوئی اور انھی کے دامن سے ہمیشہ کے لیے وابستہ ہو گئے۔۔

شاہ شہید اللہ فریدی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1915ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 1978ء (62–63 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ
متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
استاذ سید محمد ذوقی شاہ   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر سید محمد ذوقی شاہ   ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

چالیس سال کی عمر میں  ان کے شیخ نے ان کو خلافت دی۔ وہ کراچی میں تقریباً تیس سال رہے اور 17 رمضان کو 1978ء میں وفات پوئی۔ مقامی آبادی میں وہ عوام کے ایک خادم کے طور پر مشہور تھے۔ انھوں نے گمنامی میں زندگی بسر کی اور گمنامی میں ہی وفات پائی۔ ان کی وفات کے بعد ان کے مریدین نے سخی حسن (کراچی) میں ان کا مزار تعمیر کرایا۔۔

مزار کے احاطے میں  ایک مسجد اور قبرستان بھی ہے۔ ان کے علمی کام نے ایک انگریزی مسلم Timothy Winter معروف بہ عبد الحکیم مراد کو متوجہ کیا۔ شاہ شہید اللہ کئی زبانیں روانی کے ساتھ بولتے تھے۔ اگرچہ ان کے مریدین کی تعداد چند سو ہی ہے جو پاکستان کے تقریباً تمام ہی صوبہ جات میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان کے حجانشین سراج علی ہیں جو کراچی میں چشتیہ صابریہ کی اشاعت میں مشغول ہیں۔ شاہ شہید اللہ کے ایک بھائی Lord Lennard Faruq  نے بھی کشف المحجوب پڑھ کر اسلام کیا اور اپنی وفات کے بعد لاہور میں احاطہ داتا دربار میں مدفون ہوئے۔۔

شاہ شہید اللہ ایک معروف مؤلف تھے، انھوں نے روحانیت اور تصوف سے متعلق بہت سے موضوعات پر لکھا۔ ان کی سب سے مشہور کتاب Inner Aspects of Faith ہے۔ انھوں نے شاہ محمد ذوقی شاہ کے ملفوظات مسمی تربیت العشاق کی جمع و تدوین میں شریک رہے۔ ان کے حالات زندگی پر ایک کتاب "تلاش حق روداد" مؤلفہ احمد غزالی شہیدی شائع ہو چکی ہے۔

منتخب کام

ترمیم
  • (1970) Everyday practice in Islam Sufi Publishers, Karachi, OCLC 246753، new edition (1979) Mahfil-e-Zauqia, Karachi, OCLC 12205889
  • (1976) Spirituality in religion OCLC 28858132
  • (1979) Inner aspects of faith Mehfil-e-Zauqia, Karachi, OCLC 7706353، new edition (1985) Nur Academy, Delhi, OCLC 59078626
  • (1981) Daglig praksis Da'wa, آئی ایس بی این 87-87728-22-2

حوالہ جات

ترمیم
  1. Islamic Sufism Unbound: Politics and Piety in Twenty-First Century Pakistan By Robert Rozehnal, pg.60

بیرونی روابط

ترمیم