شاہ صدردین ضلع ڈیرہ غازی خان کا ایک شہر ہے جس کا نام ایک بزرگ صدردین شاہ کے نام پر ہے جن کا مزار اسی شہر میں تونسہ روڈ کے مغرب میں واقع ہے۔ یہ شہر انڈس ہائی وے کے مشرق و مغرب دونوں طرف آباد ہے۔ اب اس میں بہت ساری مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹر بن چکے ہیں یہاں سرکاری اسکولوں ہسپتال اور دوسری کئی سہولتیں فراہم ہیں گرین سٹی علاقے کی سب سے بڑی سوسائٹی بننے جا رہی ہے یہاں کے لوگوں کی زبان سرائیکی ہے اور یہاں کے رہنے والے سرائیکی کہلاتے ہیں۔ سرائیکی دھرتی کے سب سے بڑے شاعر سائیں جناب احمد خان طارق کا تعلق اسی شہر سے ہے اس شہر کے مغرب میں شیخانی پل کے نام سے قصبہ ہے جنوب میں میاں ابراہیم شاہ اور پیر عادل شمال میں دری ڈھولے والی اور کالا کالونی ہیں محبوب موڑ سے نکالی گئی سڑک براہ راست کالا کالونی اور کالا شہر سے ملاتی ہے اسی طرح شیخانی روڈ ڈیرہ غازی خان سے دوہرا ملاتا ہے یہاں کے ہوٹل مشہور ہیں جو حسین شاہ موڑ پر ہیں بہت عرصہ تک یہاں کے بھی حالات دہشت گردی کی وجہ سے رہے اب بہت بہتر ہیں یہاں زیادہ تر دستی جروار اور کھوسہ برادری کے لوگ آباد ہیں میپکو سب ڈویژن بھی ہے