شاہ عبد الحق گیلانی
شاہ عبد الحق گیلانی گولڑہ شریف کے سجادہ نشین اور روحانی شخصیت ہیں
خاندان
ترمیمآپ ییرسید غلام محی الدین گیلانی المعروف بابوجی لجپال کے بیٹے اور پیر سیّد مہرعلی شاہ گیلانی کے پوتے تھے۔
ولادت
ترمیمآپ 16 اپریل 1926ءبروز جمعہ المبارک بمطابق3 شوال المکرم 1344ھ کو گولڑہ شریف میں پیدا ہوئے۔
تعلیم
ترمیمابتدائی تعلیم قاری محمد پشاوری ؒجواس وقت مدرسہ گولڑہ شریف کے خطیب، مدرس ومفتی تھے، سے حاصل کی۔بعداز یں آپ کے والد گرامی بابوجی نے آپ کومزید دینی تعلیم کے لیے جامعہ عباسیہ بہاولپور جو اس وقت برصغیر پاک و ہند کی ایک بڑی دینی درسگاہ تھی وہاں بھیج دیا۔ آپ کی خوش نصیبی کا یہ عالم کہ آپ کو [[غلام محمد گھوٹوی] جیسے جیدِ عالم دین سے دینی تعلیم مکمل کرنے کا موقع میسر آیا۔ تربیت کے حوالے سے مہرعلی شاہ گیلانی والد گرامی حضور باؤ جی کی شب وروزمحنت کا اثرآپ کی ذات میں نمایاں رہا۔
سجادہ نشین
ترمیم1974 میں والد گرامی بابوجی کے وصال کے بعدآپ نے 29 جولائی 2020 تک 46 برس مسندارشاد پر رہ کرمخلوق خدا کی خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا۔
وفات
ترمیمآپ 8 ذی الحجہ 1441ھ بمطابق 30 جولائی 2020ء کو94 سال کی عمرمیں وفات پائی۔[1]