شاہ عبد الکریم بلڑی وارو

شاہ عبد الکریم بلڑی وارو (اردو میں بلڑی والا) (انگریزی: Shah Abdul Karim Bulri) (پیدائش: 20 شعبان 944ھ/20 جنوری 1538ء- وفات: 7 ذوالقعدہ 1032ھ/2 اکتوبر 1623ء ) پاکستان کے صوبہ سندھ کے متعلوی سادات، شاہ عبداللطیف بھٹائی کے جدِ امجد، معروف صوفی بزرگ اور اعلیٰ کلاسیکی شاعر تھے۔

شجرہ

ترمیم

آپ کا شجرہ یا حسب نسب اس طرح ہے۔ شاہ عبد الکریم بن سید لعل محمد شاہ عرف اللہ شاہ بن سید عبد المومن شاہ عرف مینہہ شاہ بن سید ہاشم شاہ بن سید حاجی شاہ بہ سید جلال محمد عرف جرار شاہ بن سید شرف الدین شاہ بہ سید میر علی شاہ بن سید حیدر شاہ بن سید میر علی شاہ بن سید یوسف شاہ بن سید حسین شاہ بن سید ابراہیم شاہ بن سید علی الجواری شاہ بن سید حسن الکبری بن سید جعفر ثانی بن امام موسى کاظم بن امام جعفر صادق۔ آپ کا نسب سید قمر عباس اعرجی ہمدانی نے اپنی کتاب مدرک الطالب فی نسب آل ابی طالب میں تحریر کیا ہے

حالات زندگی

ترمیم

شاہ عبد الکریم بلڑی والے 20 شعبان 944ھ بمطابق 20 جنوری 1538ء کو سید لعل محمد شاہ عرف اللہ شاہ کے گہر میں پیدا ہوئے۔ شاہ کریم چھوٹے تھے تو آپ کے والد بزرگوار نے وفات پائی۔ آپ بڑے بھائی سید جلال شاہ کی کفالت میں رہے۔ آپ بچپن سے صوفی بزرگوں اور عارفوں کی قربت میں رہے۔ انھیں سماع کا بڑا شوق تھا۔ بچپن میں سماع کی محفلوں میں شریک ہوتے تھے۔ آپ نے مذہبی علوم اور صوفیانہ رموز کا مطالعہ کیا۔ بھائی کی وفات کے بعدانہوں نے ماں کی خدمت اور خاندان کی نگہداشت کی۔ آپ نے شادی بھی کی۔ وہ صوفیانہ کلام میٹھی آواز میں گاتے تھے۔ آپ نے سید یوسف بکھری، مخدوم آدم سمیجو اور مخدوم نوح کی قربت میں سے فیض حاصل کیا۔ مخدوم نوح کے کہنے پر آپ نے بلڑی گاؤں میں رہائش اختیار کی۔ کہتے ہیں کے بھلڑی عورت کا نام تھا جس کی نسبت سے بھلڑی شہر پر نام پڑا اور خود شاہ کریم بھی بھلڑی سے منسوب کیے گئے۔ آپ نماز کے پڑے متقی رہے۔ آپ نے سیر سفر بھی کیا۔ پوری زندگی سادگی میں گزاری۔ آپ کا زیادہ وقت عبادت اور ریاضت میں گذرتا تھا۔ ان کی روحانی زندگی تصوف کی خوشبوء سے مالامال تھی۔ آپ نے تصوف کو سندھ پھیلایا اور کئی لوگ مستفیض ہوئے۔ آپ پڑے ملنسار اور رحمدل تھے۔ آپ سندھی زبان کے اساسی (بنیادی) صوفی شعرا میں سے تھے جنھوں نے بیت کی شاعری کو زندہ کیا اور فروغ دیا، آپ کے کلام میں معرفت اور وحدانت کا عصر بہت زیادہ ہے۔ آپ کے کلام کا مجموعہ شاہ کریم جو کلامسے مشہور ہے۔

مزار

ترمیم

شاہ عبد الکریم بلڑی والے کا مزار ضلع ٹنڈو محمد خان کی تحصیل شاہ عبد الکریم کے قدیم گاؤں سعید پور میں واقع ہے۔ شاہ کریم کا مزار شاہ عبد اللطیف بھٹائی نے 1154ھ میں تعمیر کروایا جس کے لیے اینٹیں ملتان سے لائی گئیں تھی۔

وفات

ترمیم

شاہ کریم نے7 ذو القعدہ 1032ھ بمطابق 1622ء کو اتوار کے دن 88 سال کی عمر میں وفات پائی۔[1][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Sindhi Adabi Board Online Library (Sufism)
  2. "حضرت شاهه عبد الڪريم رح بُلڙي وارو | SindhSalamat"۔ 04 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2017