شتر مرغ
(شترمرغ سے رجوع مکرر)
شتر مرغ سب سے بڑا پرندہ ہے، دنیا میں موجود پرندوں میں شتر مرغ سب سے قدآور پرندہ ہے۔ عام طور پر شتر مرغ کا قد چھ تا آٹھ فٹ ہوتا ہے۔ اس کی لمبائی میں نمایاں حصہ اس کی گردن اور ٹانگوں کا ہوتا ہے۔ عام طور پر اس کا وزن دو سو سے تین سو پونڈ یا ایک سو یا ایک سو پچاس کلو گرام ہوتا ہے۔ اس کے بازو یا پنکھ کمزور ہوتے ہیں۔ وزنی جسم ہونے کی وجہ سے یہ پرندہ ہونے کے باوجود اڑ نہیں سکتا۔ قدرت نے اس کمزوری کے بدلے میں اس کو بہت مضبوط ٹانگیں عطا کی ہیں، جن سے یہ بے حد تیز دوڑ سکتا ہے۔ عام طور پر اس کی رفتار تیس سے پینتیس میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔
شتر مرغ کے انڈے
ترمیمشتر مرغ کی مادہ ایک وقت میں دس سے بارہ انڈے دیتی ہے۔ ایک انڈے کا وزن تقریبا تین پونڈ یعنی ڈیڑھ کلو گرام ہوتا ہے۔ دنیا میں موجود تمام پرندوں میں شتر مرغ کا انڈا سب سے بڑا اور وزنی ہوتا ہے