شرح سفر السعادت (بزبان فارسی): سفر السعادت کا دوسرا نام صراط مستقیم بھی ہے۔ یہ مولانا محمدبن یعقوب معروف بہ مجدالدین فیروزآبادی (متوفی 817ھ) کی تصنیف ہے۔ کتاب دو اقسام پر منقسم ہے:

  • قسم اوّل میں مصطلحات حدیث اور احوالِ کتب سۃ پر بحث کی گئی ہے۔
  • قسم دوم میں احوالِ ائمہ مذاہب کو بیان کیا گیاہے۔
  • اس کا ترجمہ شیخ عبد الحق محدث دہلوی نے فارسی زبان میں کیا اور ’’الطریق القویم فی شرح صراط المستقیم‘‘ رکھا، مگر شرح ’’سفرالسعادت‘‘ کے نام سے زیادہ مشہور ہے۔ کتاب 1838ء میں کلکتہ اور 1903ء میں نول کشور سے شائع ہو چکی ہے۔ اردو ترجمہ بھی ہو چکا ہے۔ قلمی نسخے: آصفیہ، خدابخش، پاکستان، مولانا آزاد، انڈیا آفس اور ایشیاٹک سوسائٹی کے کتب خانوں میں پائے جاتے ہیں۔ ۔ خدا بخش پٹنہ کا نسخہ مصنف کے ہاتھ کا لکھا ہواہے اور انڈیاآفس کے نسخے پر مصنف کی تصحیح ہے۔